Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو مشاعر مقدسہ سمیت مملکت کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت کیا رہا؟

سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں 15 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات کو  مملکت کے کچھ علاقوں اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحساء میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں 15 سینٹی گریڈ رہا۔
قومی مرکز کے مطابق مدینہ منورہ میں 45، مکہ مکرمہ میں 43 جبکہ جدہ میں 34 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
الاخباریہ کے مطابق منی اور مزدلفہ میں 42، عرفات میں 41 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز نے بتایا کہ مملکت کے دیگر شہروں دمام اور الخرج میں درجہ حرارت 46 اور ریاض میں  45 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز کے مطابق بریدہ، المجمعہ اور العلا میں درجہ حرارت 43، جیزان میں 39 اور الباحہ میں 31 سینٹی گریڈ تک رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: