Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمتی لمحات فوٹو گرافی میں ضائع نہ کریں، وزارت حج کا مشورہ

مسجد الحرام میں زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ ان لمحات میں دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں۔ قیمتی وقت کو تصاویر بنانے اور فضول باتوں میں ضائع نہ کریں۔
وزارت حج  و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ مسجد الحرام میں زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔ اللہ سے  رحم و کرم کی دعائیں نیز نماز و تسبیح کا اہتمام کریں کیونکہ یہ وقت سب سے اہم ہے۔
وزارت نے عازمین حج سے کہا کہ ان لمحات کی قدر کریں خانہ کعبہ میں اپنا قیمتی وقت دعائیں کرنے میں گزاریں۔ فوٹو اور ویڈیو گرافی میں مصروف ہوکر ان لمحات کو ضائع نہ کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: