Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطبہ حج کے ترجمے کےلیے 5 لاکھ ڈیجیٹل بار کوڈ تقسیم

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر المعیقلی یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی عرفات کے خطبے کے ترجمہ پروجیکٹ کےلیے تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔
یاد رہے اس سال مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر المعیقلی یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔
ایس پی اے کے مطابق خطبہ حج کے ترجمہ پروجیکٹ کا مقصد اردو سمیت 50 زبانوں میں دنیا بھر میں ایک ارب سامعین تک پہنچنا ہے۔
جنرل پریذیڈنسی کے مطابق  اس سال عرفات کے خطبے کے ترجمے کے لیے ایک وسیع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ پانچ لاکھ ڈیجیٹل بار کوڈ عازمین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
 واضح رہے 2018 میں پہلی مرتبہ پانچ بین الاقوامی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا گیا۔ بعد ازاں زبانوں کی تعداد بڑھا کر دس کردی گئی۔ 2022 میں زبانوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی
2023  میں یہ تعداد بڑھا کر 20 کی گئی اور اب ایک دہائی کے کم  عرصے میں 50 زبانوں میں ترجمہ پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔
 یہ اہم منصوبہ مملکت کے مذہبی روادری، اعتدال اور امن کے پیغام کو اجاگر کرنے،اسلام کی حقیقی تصویر اور اس کی اعلی اقدار کو ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

شیئر: