Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کی تعطیلات پر ٹکٹوں کی قیمت میں 25 فیصد تک اضافہ

’طلب اور رسد کی بنیاد پر آئندہ دو ہفتوں تک ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ رہیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
عید الاضحی کی تعطیلات کے ساتھ اندرون و بیرون ملک کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیاحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے کہا ہے کہ ’طلب اور رسد کی بنیاد پر آئندہ دو ہفتوں تک ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ رہیں گی‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’طلب و رسد کے علاوہ ٹکٹوں کی قیمت میں سالانہ بنیاد پر 71 فیصد اضافہ تیل کی قیمتوں کی وجہ سے بھی ہوا ہے‘۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ’سب سے زیادہ سعودی ایئر لائن، امارات ایئرلائن اور مصر ایئرلائن کی ٹکٹوں پر طلب ہے‘۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ’عید الاضحی کی تعطیل کے بعد ٹکٹوں کی قیمتیں معمول پر آجائیں گی‘۔

شیئر: