متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک سے ملاقات کی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں نے معیشت اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال، مشرق وسطی میں امن، استحکام اور سلامتی کی بنیاد رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
امارات کے صدر نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ اٹلی میں جی سیون سربراہ اجلاس میں مجھجے مصنوعی ذہانت اور توانائی پر تبادلہ خیال کرکے خوشی ہوئی‘۔
امارات عالمی چیلنجوں سے نمٹنے،سب کے لیے پائیدار ترقی، استحکام اور خوشحال کے فروغ کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال میں بین الاقوامی تعاون کی مکمل حمایت کرتا ہے۔