سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا عیدالاضحیٰ پر تہنیتی پیغام
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز عیدالاضحیٰ کے موقعے پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں آپ سب کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ خیر و برکت کے ساتھ ایسی متعدد عیدیں نصیب فرمائے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اللہ سے حجاجِ بیت اللہ کے مناسک اور ان کی عبادتوں کی قبولیت کے لیے دعا گو ہیں۔‘
’ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمارے وطن اور تمام اسلامی ممالک و عرب دنیا میں امن اور استحکام کو ہمیشہ قائم رکھے۔‘