Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری صدر عبدالفتاح السیسی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد روانہ

مکہ ریجن کے نائب گورنر نائب گورنر نے انہیں رخصت کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی پیر کو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد جدہ سے وطن روانہ ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے انہیں رخصت کیا۔
یاد رہے کہ مصری صدر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری کے بعد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پہنچے تھے۔
گزشتہ روز منی پیلس میں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی۔
علاوہ ازیں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مناسک حج کے بہترین انتظامات، لاکھوں عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات اور ان کے تمام امورتحفظ ، سلامتی، سکون سے بھر پور روحانی ماحول میں آسان بنانے کی تعریف کی ہے۔
مصری صدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’میں اس سال حج کے لیے مملکت یمں پرتپاک استقبال پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔

شیئر: