Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری خاتون عرفات پہنچ کر خوشی سے رو پڑیں، سرزمین کو چوما

مصری خاتون کے مطابق مناسک حج ادا کرنا ایک خوبصورت لمحہ تھا۔ (فوٹو: الاخباریہ)
مصری خاتون پہلی مرتبہ حج کرنے پر بہت خوش ہیں اور کیمرے کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مناسک حج کے بارے میں لوگوں سے سن رکھا تھا۔ میدان عرفات پہچنے کی اتنی خوشی تھی کہ اس سرزمین کو چوما۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ فجر کے بعد بس کے ذریعے منیٰ سے میدان عرفات پہنچے۔ مناسک حج ادا کرنا میرے لیے ایک خوبصورت لمحہ تھا۔‘
شام سے آنے والے معمر عازم حج سالم المفعلانی کا کہنا تھا کہ ’برسوں سے تمنا تھی کہ رب تعالی کے گھر جاؤں اور فریضہ حج ادا کروں۔‘
 ہرسال حج کے لیے کوشش کرتا تھا مگر کوئی نہ کوئی رکاوٹ آڑے آ جاتی تھی۔ 
عازم حج  نے بتایا کہ ’اس سال وقت سے پہلے ہی اپنا فارم ہاؤس فروخت کیا تاکہ حج کے لیے زاد راہ جمع کر سکوں۔ میری کوششیں رنگ لائیں اور حج کے لیے سبیل بن گئی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’مملکت آنے کے بعد ایسا سکون محسوس ہوا جنہیں لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے، سعودی حکومت اور یہاں کے عوام بہت مخلص ہیں، انہوں نے میزبانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔‘
حرمین میں انتظامات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ہمیں بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔‘

شیئر: