Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاپنگ مال میں ٹرالیاں ٹکرانے پر لڑائی

 مانچسٹر ..... مانچسٹر میں کیش اینڈ کیری ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ٹرالیاں ٹکرانے پر ایک جوڑے نے دوسرے کو خون میں نہلا دیا۔38سالہ چائی پیونگ تائی اور اسکی اہلیہ 39سالہ وائی یو تائی نے جھاڑو سے جو وہیں پڑی ہوئی تھی ایک شخص پر حملہ کردیا اور اس کے سر پر گھونسے مارے۔ جب متاثرہ شخص زمین پر گر گیا تو انکے ایک ساتھی نے اس پر چھلانگ لگائی جبکہ چائی پیونگ کی اہلیہ نے اسکا ساتھ دیا۔ اس جوڑے کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے اس کو مارنے کی تردید کی۔استغاثہ کا کہناہے کہ یہ لوگ اسٹور میں خریداری کیلئے آئے تھے اور ان میں لڑائی اس وقت ہوئی جب دونوں کی ٹراالیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

شیئر: