Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی حج مہمانوں کی جبل احد اور مسجد قبا آمد

مہمانوں نے تاریخی مقامات میں گہری دلچسپی لی۔ (فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین کے شاہی حج مہمانوں نے جمعرات کو مسجد قبا، جبل احد اور دیگر تاریخی مقامات  کا دورہ کیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین کے پروگرام برائے حج و عمرہ و زیارت کے مہمان جن کی نگرانی وزارت اسلامی امورو دعوت و رہنمائی کر رہی ہے۔

وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے خادم حرمین شریفین کے 3,322 حج کے مہمانوں کے لیے مسجد قبا، جبل احد دیگر تاریخی مقامات کے دورے کا اہتمام کیا۔ 

خادم حرمین شریفین کے شاہی مہمانوں نے مسجد قبا میں نوافل ادا کیے۔ (فوٹو سبق)

وزارت کے عہدیداروں نے اس موقع پر شاہی مہمانوں کو اس حوالے سے تاریخی واقعات سے آگاہ کیا اور خاص طور پر مسجد قبا میں ہونے والی نئی توسیع کے متعلق بھی بتایا۔

شاہی مہمانوں نے مسجد قبا میں نوافل ادا کیے اور تمام تاریخی مقامات میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہمانوں نے تصاویر بھی بنوائیں۔ 

شاہی مہمانوں نے گروپ تصاویر بھی بنوائیں۔ (فوٹو سبق)

تاریخی مقامات کے دورے کے آخر میں مہمانوں نے خادم حرمین شریفین، ولی عہد اور وزیر اسلامی امور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ ان کی بدولت تمام خدمات آسانی سے ہوئیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: