Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش میں کسان نے خود کشی کرلی

بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں ایک کسان نے بینک قرض نہ ادا کرسکنے پر خودکشی کرلی۔ اس کی پھندا لگی لاش کھیت میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ ریاست کے پپلیا وکاس گاؤں کے رہائشی پیارے لال نے بینک سے ڈھائی لاکھ روپے قرض لیا تھا جبکہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے باعث بھی پریشان تھا۔ پیارے لال کے بیٹے دیوکرن نے بتایا کہ بینک کاقرضہ پریشانی کی بڑی وجہ تھا۔ میرے والد نے خود کشی کرلی۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کسان قرضوں کی معافی اور فصلوں کی بہتر قیمت کیلئے مظاہرے کررہے ہیں۔ پرتشدد احتجاج میں ابتک 6افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: