Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی کی یکم جولائی سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے روزانہ پروازیں

فلائی دبئی نے 2010 میں کراچی کے لیے پروازوں کے آغاز کیا تھا ( فوٹو: وام)
فلائی دبئی نے پیر کو یکم جولائی 2024 سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ پروازیں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روزانہ چلیں گی۔
امارات کے خبررساں ادارے وام  کے مطابق فلائی دبئی کے چیف کمرشل آفیسر حمد عبیداللہ نے کہاکہ’ پاکستان طویل عرصے سے فلائی دبئی کے لیے ایک اہم مارکیٹ رہا ہے۔ 2010 میں جب ہم نے اس مارکیٹ میں آپریشن شروع کیا تھا ہم نے سفر کے لیے مسلسل ڈیمانڈ دیکھی ہے‘۔
’اسلام آباد اور لاہور کے لیے روزانہ کی خدمات کے آغاز کے ساتھ ہم مسافروں کو  دبئی، جی سی سی ممالک اور اس سے آگے کے مقامات کو فلائی دبئی نیٹ ورک پر دریافت کرنے کے مزید مواقع فراہم کرنے کے منتظر ہیں‘۔
فلائی دبئی نے سب سے پہلے 2010 میں کراچی کے لیے پروازوں کے آغاز کے ساتھ پاکستان میں آپریشن شروع کیا تھا۔ اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ فیصل آباد، کراچی، ملتان، کوئٹہ اور سیالکوٹ کے لیے بھی پروازیں ہیں۔
پاکستان کے دارالحکومت کے طور پر اسلام آباد جدیدیت اور قدرتی خوبصورتی کے اپنے خوشگوار امتزاج کے لیے مشہور ہے۔ یہاں بہت سے عجائب گھر اور خوبصورت پارک ہیں جنہیں سیاح دریافت کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا ثقافتی مرکز سمجھا جانے والا لاہور اپنی زندہ دلی، لذیز کھانوں اور بھر پور ورثے کےلیے مشہور ہے۔

شیئر: