فلائی دبئی کے عید تعطیلات کے لیے نئے پیکیج کیا ہیں؟
پیکیج میں چار راتوں کے لیے ہوٹل شامل ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
فلائی دبئی نے عید الفطر کی تعطیلات کے لیے نئے پیکیجز کا اعلان کیا ہے اس میں راؤنڈ ٹرپ اور چار راتوں کے لیے ہوٹل شامل ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی نے نئے پیکجز ان مسافروں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں جو ساحل سمندر یا شہروں میں مختصر تعطیلات گزارنے کے خواہاں ہیں۔
فلائی دبئی کا کہنا ہے خصوصی پیکیجز31 مارچ تک بکنگ کےلیے دستیاب ہوں گے۔ 6 سے 14 اپریل کے درمیان سفر کرنا ہوگا اس میں ہوٹل میں قیام شامل ہے۔
فلائی دبئی نے پیکیجز کے حوالے سے بتایا کہ سنگاپور کے لنگکاوی اور پیننگ کے لیے ابتدائی ٹکٹ کی قیمت 2649 درہم جبکہ کینیا کے شہر ممباسا کے ٹکٹ کے نرخ 2849 درہم سے شروع ہوں گے۔ اسی طرح تھائی لینڈ کے شہر پتایا کے لیے ٹکٹ 3049 درہم ہے۔
فلائی دبئی نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد کو پیکیج میں شامل کیا ہے۔ ٹکٹ کی ابتدا 2149 درہم سے ہے جبکہ ترکیہ کے شہر استنبول کے لیے ٹکٹ 2799 درہم، پولش شہر کراکو کے لیے 2999 درہم اور جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے ٹکٹ کی ابتدائی قیمت2449 درہم ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں