Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران: سعودی اونٹ ریسنگ فیڈریشن کے تحت 15 راؤنڈ کے مقابلے

15 راؤنڈ کے مقابلوں میں 641 اونٹوں اور اونٹنیوں نے حصہ لیا۔ فوٹو واس
نجران کے اونٹ ریس کورس میں سعودی کیمل ریسنگ فیڈریشن کے سیزن 2024 کے تحت ہونے والے مقابلوں کی دوسری ’مفارید ریس‘ کا انعقاد ہوا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتوار کو ہونے والے مقابلوں میں اونٹ اور اونٹنیوں کی ریس کے الگ الگ راؤنڈز شامل تھے۔
اونٹ ریس کے لیے 15 راؤنڈ کے مقابلوں کے لیے ڈیڑھ کلومیٹر کا ٹریک تیار کیا گیا جس میں 641 اونٹوں نے حصہ لیا۔
ریس کے ابتدائی راؤنڈ میں حسین السالم کی ملکیت والی اونٹنی الحطرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسرے راؤنڈ میں حصہ لینے والے موفق نامی اونٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ دوڑ جیتنے والا اونٹ منیع المنجم کی ملکیت تھا۔
تیسرے راؤنڈ کی اونٹنیوں کی دوڑ میں فارس المنصور کی ملکیت والی بیان نامی اونٹنی اول پوزیشن کی حقدار ٹھہرائی گئی۔
اونٹوں کی دوڑ کے خوبصورت مقابلوں کے چوتھے راؤنڈ میں میسفر الرزک کی ملکیت والے الحطر نامی اونٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پہلے راؤنڈ میں حسین السالم کی ملکیت والی اونٹنی الحطرہ کامیاب رہی۔ فوٹو واس

پانچویں راؤنڈ میں عبداللہ الکبری کی ملکیت والی اونٹنی الوثبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ علی الرزق کے ملکیتی اونٹ شاہین نے چھٹا راؤنڈ جیت لیا۔
علی ال یامی کی ملکیت والی اونٹنی الشاہینہ نے ساتویں راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد الثیاری کی ملکیت والے الدون نامی اونٹ نے آٹھویں راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اونٹ اور اونٹنیوں کی ریس کے الگ الگ راؤنڈز شامل تھے۔ فوٹو واس

نواں راؤنڈ المازن نامی اونٹ نے جیتا جس کے مالک کا نام منیع الرزق ہے اور حسن الحمامی کی ملکیت والے الفائز نامی اونٹ نے دسویں راؤنڈ کی ریس میں پہلا نمبر حاصل کیا۔
11ویں راؤنڈ میں منیع الرزق کی ملکیت حربہ نے کامیابی حاصل کی اور ابراہیم العمیر کی ملکیت مواجہ نے 12ویں راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی۔

اونٹ ریس کے لیے ڈیڑھ کلومیٹر کا ٹریک تیار کیا گیا تھا۔ فوٹو واس

ہادی الرزق کی ملکیت مزاح نے 13ویں راؤنڈ میں پوزیشن حاصل کی اسی طرح  مہدی المہمد کی ملکیت جاکور نے 14ویں راؤنڈ اور علی الکبری کی ملکیت انتباہ نے 15ویں راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
 

شیئر: