Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں شدید گرمی، جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے سے لڑکی زخمی

موبائل فون حال ہی میں خریدا گیا تھا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
مصر میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ یہاں جمعرات کو ایک مصری لڑکی اس وقت زخمی ہوگئی جب اس کا موبائل گرمی کی شدت سے پھٹ گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مصر کے جنوبی شہر الاقصر میں  ان دنوں درجہ حرارت 50 تک پہنچا ہوا ہے۔ یہاں آج دن کے وقت شدید درجہ حرارت کی وجہ سے ایک لڑکی جس کی پینٹ کی جیب میں موبائل فون رکھا ہوا تھا اچانک پھٹ گیا جس سے اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔

راہگیروں نے لڑکی کو بچایا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

الاقصر میں ایک موبائل مینٹیننس شاپ کے مالک خالد العطیفی جنہوں نے اس موبائل کو بعدازاں ٹھیک کیا العربیہ کو بتایا کہ موبائل فون لڑکی کی پینٹ کی جیب میں تھا اچانک اسے جیب کی جانب تکلیف سی محسوس ہوئی تو اس نے فوری طور پر موبائل کو پینٹ کی جیب  سے نکالنے کی کوشش کی اسی دوران موبائل پھٹ پڑا اور جس سے گاڑھا دھواں نکلا اور اس کے کپڑوں میں آگ  لگ گئی۔
موبائل شاپ  کے مالک نے مزید بتایا کہ راہگیروں نے لڑکی کو جھلسنے سے بچانے کے لیے فوری طور پر پانی ڈالنا شروع کردیا۔ قریبی ڈاکٹر تک پہنچایا اور جلا ہوا موبائل لڑکی کے  حوالے کیا۔
موبائل فون کے حوالے سے العطیفی نے بتایا کہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ حال ہی میں خریدا گیا تھا اور اس میں کسی قسم کی خرابی نہیں تھی۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: