Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے شیخ عبد اللہ آل خلیفہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

سعودی قیادت نے شاہ حمد کو تعزیتی مکتوب روانہ کیے ہیں۔ فوٹو: سبق
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ عبد اللہ بن سلمان بن خالد آل خلیفہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو تعزیتی مکتوب روانہ کیے ہیں۔
شاہ حمد کے نام مکتوب میں سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ عبد اللہ کی وفات پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔‘
’ہم آپ سے اور متوفی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔‘
سعودی قیادت نے کہا کہ ’ہم متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور جنت میں اعلٰی مقام کی دعا کرتے ہیں۔‘
’ہم اس غم میں آپ کے برابر شریک ہیں اور آپ کی سلامتی اور خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔‘

شیئر: