Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے ایرانی صدر کی وفات پر اظہار افسوس

’سعودی قیادت نے قائم مقام صدر محمد مخبر کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے قائم مقام صدر محمد مخبر کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔
سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں صدر ابراہیم رئیسی کی وفات کی اندوہناک خبر ملی ہے‘۔
’ہم آپ سے  اور ایرانی عوام کے علاوہ متوفین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں‘۔
’ہم اللہ سے ان کے لیے مغفرت اور رحمت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں‘۔

شیئر: