Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کا مکہ میں نکاح

وسیم جونیئر پاکستان کی تینوں فارمیٹ میں نمائندگی کر چکے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے مکہ مکرمہ میں نکاح کر لیا۔
محمد وسیم جونیئر نے جمعرات کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے نکاح کی خبر دی۔
محمد وسیم جونیئر نے اپنی پوسٹ میں تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ دوسری تصویر میں وسیم جونیئر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
فاسٹ بولر نے اپنی پوسٹ میں نکاح اور اہلیہ کے بارے میں مزید تفصیلات نہ بتائیں۔
وسیم جونیئر پاکستان کی تینوں فارمیٹ میں نمائندگی کر چکے ہیں۔
 
سنہ 2021 میں بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 میچ سے پاکستانی ٹیم کے لیے ڈٰیبیو کرنے والے پیسر نے اب تک قومی ٹیم کی جانب سے مجموعی طور پر 51 میچز میں 72 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
شمالی وزیرستان میں 2001 میں پیدا ہونے والے وسیم جونیئر نے پاکستان کی دو ٹیسٹ، 20 ون ڈے اور 29 ٹی20 میچوں میں نمائندگی کی جس میں انہوں نے بالترتیب دو، 34 اور 36 وکٹیں حاصل کیں۔
وسیم جونیئر کی انسٹاگرام پوسٹ پر ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
لیگ سپنر شاداب خان نے اپنے تبصرے بھی لکھا کہ ’ماشااللہ، بہت بہت مبارک۔‘
عامر جمال نے تبصرہ کیا کہ ’ماشااللہ ، ماشااللہ، جانان آپ کے لیے بہت خوش ہوں۔ خوشحال رہو۔‘

شیئر: