Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امریکی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس، تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال

تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پربھی بات چیت کی گئی۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی امریکی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسل( ٹیفا) کے واشنگٹن میں ہونے والے آٹھویں اجلاس میں دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق اجلاس میں تجارتی پالیسیوں اور بین الاقوامی تجارت کے لیے تیکنیکی ضوابط کا بھی جائزہ لیا گیا۔
زراعت، خوراک اور فارماسیٹکل پراڈکٹس، انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس، پالیسی اور قانون سازی، ای کامرس، تجارت، سرمایہ کاری کے تعاون اور فریقین کے درمیان تجربات کے تبادلے کے طریقہ کار بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 فارن ٹریڈ اتھارٹی فار انٹرنیشنل ریلیشن کے ڈپٹی گورنرعبدالعزیز السکران نے سعودی، یورپ اور مشرق وسطی کے لیے امریکہ کے معاون تجارتی نمائندے برائنٹ ٹرک نے امریکی وفد کی سربراہی کی۔
اس موقع پر تجارت اورسرمایہ کاری میں نجی شعبے کو درپیش چیلنجز اور رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان شراکت داری،ان کی تجارتی صلاحیتوں کو بڑھانے، جدت طرازی، ٹیکنالوجی اور لوکلائزیشن کے شعبے میں دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان تعاون، گرین سعودی عرب اور مشرق وسطی انیٹشیٹو میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع پربھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: