مملکت میں آج موسم کیسا رہے گا، کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟
مکہ اور مدینہ ریجن کے ساحلی علاقوں میں گردوغبار چھایا رہے گا(فوٹو،ایکس اکاونٹ)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں بارش اور کہیں گردوغبار چھایا رہے گا۔
عاجل نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنیچر کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجن کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار چھایا رہے گا۔
گردوغبار کا سلسلہ جازان اور نجران ریجن تک پھیلنے کا امکان ہے۔ عیسر اور جازان ریجن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے جبکہ مشرقی ریجن میں گرمی بدستور رہے گی۔
بحرالاحمر میں ہوا کی رفتار 12 سے 38 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چلے گی جس کا رخ شمال ، مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا جبکہ تیز ہوا کی وجہ سے موجیں ایک سے دو میٹر تک بلند ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے وہ علاقے جہاں بارش کی توقع کی جارہی ہے وہاں رہنےوالوں کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔