Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج ہوگا، سعودی محکمہ موسمیات

اوسط درجہ حرارت 45 اور 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا ہے (فوٹو: الاخباریہ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ آئندہ سال موسم گرما میں آخری حج ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ حج سیزن سال 2026 سے موسمیاتی تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔
’ ہم 16 سال بعد تک موسم گرما کے حج کا مشاہدہ نہیں کریں گے۔‘
ترجمان کے مطابق ’سال 2026 سے مسلسل آٹھ برس تک حج موسم بہار میں اس کے بعد مزید آٹھ سال کے دوران موسم سرما میں حج ہوگا۔‘
ترجمان حسین القحطانی کا کہنا تھا ’موسم گرما کے حج کو 16 سال کے لیے الوداع کہہ دیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس سال حج کے دوران اوسط درجہ حرارت 45 اور 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا ہے۔‘
علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے حج کے لیے مختلف موسمی ادوار کے حوالے سے ابتدائی تیاری کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔

شیئر: