موسم گرما کا توڑ؟ شہریوں کا زیادہ وقت مالز اور سینما میں
سینما سے محبت ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسم گرما کے دوران ریاض کے باشندے تفریح کی تلاش میں کھلے مقامات کے بجائے انڈور اور ایئرکنڈیشنڈ مقامات کی تلاش میں ہیں۔
سینما ہال اہم تفریحی مقامات میں سے ایک ہیں جہاں لوگ گرمیوں اور سکول تعطیلات کے دوران جا رہے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض کے ایک شہری ریان العسیری نے کہا کہ ’چونکہ میں سینما سے محبت کرتا ہوں اس لیے فلمیں دیکھتا ہوں۔ موسم گرما میں زیادہ وقت مالز اور سینما میں گزرتا ہے۔‘
ایک خاتون منیرہ النغیمشی نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ریاض کے گرم موسم میں اس وقت زیادہ تر سرگرمیاں تفریحی کلبوں، مالز اور سینما گھروں تک محدود ہیں۔ ریاض کے لوگ اپنا فارغ انڈور اور ایئرکنڈیشنڈ ماحول میں گزارنا پسند کر رہے ہیں۔
ایک طالبہ تسنیم طارق کا کہنا تھا کہ مالز میں موجود سینما پہلی ترجیح ہیں کیونکہ کھلے مقامات گرم ہوتے ہیں۔
ایک اور طالبہ یارا السبیعی نے بتایا کہ سکولوں میں تعطیلات کے دوران وہ اپنا زیادہ وقت مالز، سینما یا کیفے میں گزارتی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں