سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی کی قیادت میں سعودی ثقافتی اداروں کے ایک گروپ کے ساتھ شرکت کی جس کی نمائندگی ہیریٹج اتھارٹی، فیشن اتھارٹی، کلنری آرٹس اتھارٹی، کنگ عبدالعزیز ہاوس، کنگ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی فار عربک لینگویج ،کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری، کنگ فہد نیشنل لائبریری، پبلشنگ سوسائٹی نے کی۔
سعودی پویلین نے بین الثقافتی مکالمے کے فروغ، سعودی علمی اور ثقافتی پہلووں کو کورین عوام کے سامنے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ثقافتی پروگرام کے دوران ڈائیلاگ سیمینار ہوئے جس میں شرکا نے سعودی اور کوریائی ثقافت کو اجاگر کیا۔
سعودی پویلین میں مملکت کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ثقافتی شوز پیش کیے گئے۔
متعدد کتب کی نمائش کی گئی جو عربی اور کورین زبان کے اہم ترجموں پر مشتمل ہیں۔
بک فیئر میں سعودی خطاطی سے بھی لوگوں کو متعارف کرانے کا خصوصی اہتمام تھا جبکہ عرب ثقافت کو اجاگر کرنے کےلیے خصوصی خیمے نصب کیے گئے۔