واشنگٹن ..... امریکی صدرٹرمپ نے منصب صدارت پر فائز ہونے کے 6دن بعد قطر میں اپنی کمپنیاں ختم کردی تھیں۔ یہ انکشاف ٹرمپ آرگنائزیشن میں قانونی امورکے اعلیٰ عہدیدار و ایگزیکٹیو ڈپٹی چیئرمین ایلن جارٹن نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے اپنے مالیاتی گوشوارے جمع کراتے وقت یہ ساری تفصیلات پیش کردی تھیں۔ انہوں نے وائٹ ہاﺅس میں قدم رکھنے سے قبل اپنے تجارتی معاملات اپنے بڑے بیٹوں کی تحویل میں دیدیئے تھے اور عہد کیا تھا کہ انکی کمپنی بیرون امریکہ مزید سودے حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریگی۔