Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ میں جاری الھمبا فیسٹیول میں پاکستانی آموں کے ذائقے

پاکستان آم پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری پہلے الھمبا فیسٹیول پاکستانی آموں کے بھرپور ذائقے پیش کر رہا ہے۔  قطری درآمد کنندگان کے جنوبی ایشیائی ملک سے آم اور دیگر زرعی پیداوار کے آرڈر دینے کے لیے راغب کیا جائے گا۔
پاکستان آم پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے اور اس کی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ تقریباً ایک چوتھائی ہے لیکن پاکستانی آموں کو حالیہ برسوں میں خراب موسم، کیڑوں اور پھلوں کی مکھیوں کے خدشات کے باعث برآمدی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قطری درآمد کنندگان کو راغب کرنے کے لیے آم کی کئی مشہور اقسام مثلا سندھڑی، چونسہ، سفید چونسہ، انور رٹول اور دوسہری کو فیسٹیول میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
جمعرات سے شروع ہو کر 6 جولائی تک جاری رہنے والہ فیسٹول کا انعقاد دوحہ میں پاکستانی سفارتخا نے پرائیویٹ انجینئرنگ آفس کی سیلیبریشنز آرگنائزنگ کمیٹی کے تعاون سے کیا ہے اور اس میں 43 سے زائد کمپنیاں اور 100 آؤٹ لیٹس موجود ہیں۔

یہ فیسٹول مختلف قسم کے نمائش کنندگان کی میزبانی کر رہا ہے

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے قطر میں پاکستان کے سفیر محمد اعجاز کے حوالے سے بتایا فیسٹیول دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے علاوہ مختلف قسم کے بہترین پاکستانی آموں کا مزہ لینے کا ایک موقع ہے۔
الھمبا فیسٹیول خاندانوں اور کھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک یادگار ایونٹ ہے جو بھرپور ذائقے اور ثقافتی تجربات پیش کرتا ہے۔
پاکستانی سفیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تقریب قطر میں درآمد کنندگان کو نہ صرف آم بلکہ دیگر زرعی پیداوار بشمول چاول، خورونوش کی اشیاء اور دیگر پھلوں کے آرڈر دینے کی طرف راغب کرے گی۔
یہ فیسٹول مختلف قسم کے نمائش کنندگان کی میزبانی کر رہا ہے جن میں شامل درآمد کنندگان، خوردہ فروش اور برآمد کنندگان جو پراسیس فوڈ اور خشک آموں کی نمائش کر رہے ہیں۔

شیئر: