Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ کے تحت یمن میں مزید 645 بارودی سرنگیں صاف

جون میں اب تک 3 ہزار 455 بارودی سرنگوں کو ہٹایا جا چکا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے جون 2024 کے تیسرے ہفتے کے  دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 645 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے593 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،46 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 6 دیسی ساختہ ڈیوائسزکو تباہ کیا ہے۔
ماریب، الحدیدہ، عدن، شبوہ، تعز اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
اس سال جون میں اب تک 3 ہزار 455 بارودی سرنگوں کو ہٹایا جا چکا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 48 ہزار313 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔

 اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)

یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔
مسام پروجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

شیئر: