Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کو تقسیم کرنے کی قطری کوشش پوری قوت سے ناکام بنائی ، ایاد علاوی

قاہرہ .... عراق کے نائب صدر ایاد علاوی نے بتایا ہے کہ قطر نے عراق کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی جسے پوری قوت سے ناکام بنادیا گیا۔ علاوی نے واضح کیا کہ قطر کی حمایت سے عراق کی تقسیم کا منصوبہ بنالیاگیا تھا جس کے تحت طے کیا گیا تھا کہ عراق کا ایک علاقہ سنی اور دوسرا شیعہ فرقے کیلئے مخصوص ہو۔ ایاد علاوی نے بتایا کہ انہوں نے قطری قائدین کو دو ٹوک لہجے میں کہا کہ ہم اس کی اجازت نہیں دینگے۔ وہ قاہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران قطر کی غلطیوں اور خلاف ورزیوں پر اظہار خیال کررہے تھے۔ علاوی نے کہا کہ گزشتہ دنوں قطر کی پالیسیوں پر خاموشی افسوسناک تھی۔ مسئلے کے دو ہی حل ہیں یا تو قطر کو اس کی تمام غلطیوں سے دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کیا جائے یا اسے مکمل طور الگ تھلگ کردیا جائے۔ ان دنوں بحران کو حل کرنے کیلئے ایک طرف تو خلیجی ممالک اپنے طور پر کوشاں ہیں جبکہ قطر بحران کو حل کرانے کیلئے مغربی ممالک کا سہارا لے رہا ہے اور بائیکاٹ کرنے والے ممالک کو نیچا دکھانے کے درپے نظر آرہا ہے۔

شیئر: