Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ کی رونقیں اور حجاج کی مصروفیات

حجاج مدینہ منورہ کی کھجوروں کے علاوہ دیگر تحائف بھی خریدتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں موجود مختلف ممالک کےحجاج وطن ورانگی سےقبل شہر کے مختلف مقامات کی سیر کرنے کے علاوہ تحائف کی خریداری میں مصروف ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حج 2024 کی ادائیگی کے بعد وہ حجاج جو مدینہ منورہ نہیں گئے تھے اس وقت مرحلہ وار مدینہ منورہ جا رہے ہیں جہاں وہ چند دن شہر مقدس میں قیام کرتے ہیں۔
روضہ رسول ﷺ پر حاضری اور مسجد نبوی میں نوافل کی ادائیگی کے بعد حجاج اپنے عزیزوں کےلیے تحائف کی خریداری میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔
شہر نبی ﷺ میں موجود حجاج کی اولین ترجیح کھجوروں کی خریداری ہوتی ہے یہاں آنے والے تمام حجاج شہر مدینہ کی معروف کھجور ’عجوہ‘ ضرور خریدتے ہیں اس کے علاوہ ’عنبر‘ بھی حجاج میں کافی مقبول ہے۔

تحائف کی دکانیں شہر کے مرکزی علاقے میں موجود ہیں (فوٹو، ایس پی اے)

حجاج کھجوروں کے علاوہ تسبیح اور دیگر تحائف کی خریداری کے لیے مسجد نبوی کے اطراف موجود مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں جہاں جائے نمازوں اور دیگر اشیا کی بے شمار دکانیں موجود ہیں۔

شیئر: