Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولادت پر خواتین کو کتنے ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے گی ؟

بیمہ کمپنی خواتین کو ولادت کے بعد 4 ماہ کی تنخواہ دینے کی پابند ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سوشل انشورنس کا کہنا ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین کو ولادت کے بعد تین ماہ کی تنخواہ انشورنس کمپنی کی جانب سے دی جائے گی۔
سوشل انشورنس آرگنائزیشن کے قانون کے تحت یہ پالیسی سعودی اور غیرملکی خواتین پر لاگو ہوں گی۔
اخبار 24 کے مطابق جنرل آگنائزیشن آف سوشل انشورنس کا کہنا ہے کہ مملکت میں خواتین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ سرمایہ کاروں پر اضافی بوجھ کو کم کرنے کے لیے بیمہ پالیسی میں مزید ترمیم کی گئی ہے۔
انشورنس پالیسی میں ہونے والی ترمیم کے حوالے سے آگنائزیشن کا کہنا تھا کہ ملازمت پیشہ خواتین کے یہاں ولادت کے پہلے مہینے سے ہی انکی تنخواہ کی ادائیگی انشورنس کمپنی کے ذمہ ہوگی جو تین ماہ تک ادا کی جائے گی تاہم مخصوص حالات میں چوتھے ماہ بھی چھٹی کے ساتھ تنخواہ کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
مذکورہ اسکیم سے صرف وہ خواتین مستفیض ہوسکتی ہیں جو برسرروزگار ہوں اور ان کی بیمہ پالیسی میں شمولیت کی مدت  12 ماہ سے کم نہ ہو۔ ولادت کے موقع پر پوری ماہانہ تنخواہ کے حساب سے ادا کی جائے گی۔
واضح رہے قانون کے مطابق ورکنگ وومن کو 10 ہفتے کی چھٹی بمعہ تنخواہ کے ادا کی جائے گی تاہم چھٹی کی مدت اور آغاز کا تعین ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق کیا جاتا ہے۔

شیئر: