Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان چیمپیئنز نے انڈیا چیمپیئنز کو 68 رنز سے ہرا دیا لیکن آفریدی صفر پر آؤٹ

ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈ سیریز میں پاکستانی ٹیم تین میچز کھیلنے کے بعد پہلی پوزیشن پر ہے۔ (فوٹو: گوگل)
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے آٹھویں میچ میں پاکستان چیمپیئنز نے انڈیا چیمپیئنز کو 68 رنز سے ہرا دیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا چیمپیئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان چیمپیئنز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کامران اکمل نے 77، شرجیل خان نے 72 جبکہ صہیب مقصود نے 51 رنز بنائے۔
پاکستان چیمپیئنز کی جانب سے شاہد آفریدی پہلی گیند پر صفر سکور پر دَھول کُلکرنی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
شرجیل خان نے 30 گیندوں پر 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
انڈیا کی جانب سے آر پی سنگھ، انورِیت سنگھ اور دَھول کُلکرنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان چیمپیئنز کی جانب سے دیے گئے 244 رنز کے ہدف کے جواب میں انڈین چیمپیئز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی۔
انڈیا کی جانب سے سریش رائنا 52، امباٹی رائڈو 39 اور روبن اتھاپا 22 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض اور شعیب ملک نے تین تین جبکہ سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈ سیریز میں پاکستانی ٹیم تین میچز کھیلنے کے بعد پہلی پوزیشن پر ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈ سیریز ایک نجی کرکٹ لیگ ہے جس میں پاکستان، آسٹریلیا، انڈیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ رہی ہیں۔

شیئر: