Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 کرکٹ چیمپئن انڈیا کے وطن پہنچنے پر عوام کا سمندر سڑکوں پر

انڈیا کی کرکٹ ٹیم نے 13 سال بعد کوئی بھی ورلڈ کپ جیتا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی20 ورلڈ کپ2024 کی فاتح انڈین ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
جمعرات کی شام ممبئی پہنچنے پر عوام نے بھرپور انداز میں انڈیا کی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہا۔
انڈین ٹیم کی اوپن ٹاپ بس پریڈ کے موقعے پر ممبئی کے میرین ڈرائیو پر ہزاروں لوگوں کا ہجوم تھا اور وانکھیڈے سٹیڈیم پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔
دہلی سے انڈین ٹیم کی ممبئی آمد تاخیر کا شکار رہی جبکہ دوسری طرف ممبئی میں شیڈول ان کی بس پریڈ بھی زیادہ بھیڑ کی وجہ سے مزید تاخیر کی ہوئی جس کے باعث ایونٹ کی منصوبہ بندی و انتظامات بری طرح  متاثر ہوئے۔
انڈیا کے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ’انڈین ٹیم کے جہاز نے شام پانچ بجے سے کچھ ہی دیر بعد لینڈ کیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ٹیم نے شام پانچ سے سات بجے تک دو گھنٹے کھلی چھت والی بس پر سوار ہو کر بس پریڈ میں گزارنے تھے جس میں انہوں نریماں پوائنٹ سے جنوبی ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم تک جانا تھا۔

عوام کے جم غفیر کے سڑکوں پر نکلنے کے باعث تقریب کا آغاز دیر سے ہوا (فوٹو: انڈیا ٹو ڈے)

تاہم انڈین کرکٹ ٹیم باربڈوس سے چھ بجے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے ممبئی پہنچی۔
انڈیا پہنچنے کے بعد ٹیم کو ایک ہوٹل میں منتقل کیا گیا اور بعد میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
نریندر مودی نے اس ملاقات کے بارے میں سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوٹر) پر پوسٹ میں لکھا کہ ’فاتحین کے ساتھ زبردست ملاقات رہی۔‘

انڈین ٹیم کا شام کا وقت فینز کے ہمراہ فتح منانے کے لیے مختص تھا تاہم ہزاروں کی تعداد میں عوام کے سڑکوں پر نکل جانے کی وجہ سے سٹیڈیم کی طرف جانے والی شاہراہیں بند ہو گئیں جس کہ وجہ سے انتظامی مسائل پیدا ہوئے اور فتح منانے کی تقریبات کا آغاز بھی وقت پر نہ ہو سکا۔
اس کے بعد انڈین فینز سے بھرے وانکھیڈے سٹیڈیم کے دروازے بند کر دیے گئے لیکں جلد ہی وینیو کو شدید بارش نے آن لیا۔
پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق جوں ہی بارش کا آغاز ہوا تو لوگوں کی افراتفری کی وجہ سے دروازے بند ہوئے حتیٰ کہ پانی اور خوراک کی کمی کے باوجود سٹیڈیم میں جسے جہاں جگہ ملی وہیں بیٹھ گیا۔
بارش کے تیز طوفان میں بھگدڑ کی وجہ سے بہت سے افراد کے جوتے سٹیڈیم ہی میں رہ گئے۔

 کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رویندر جدیجہ نے ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا (فوٹو: اے ایف پی)

جب تک انتظار جاری رہا تب تک بارش بھی خوب زور آزماتی رہی لیکن تیز بارش بھی فینز کو نشستوں سے نہ ہلا سکی۔
انڈیا نے 13 برس بعد او ڈی آئی اور ٹی20 فارمیٹ میں کوئی ورلڈ کپ سنیچر کو برگ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر اپنے نام کیا تھا جب کہ اس موقعے پر کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رویندر جدیجہ نے ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: