Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کےخلاف قطری حکام کی ایک اور سازش طشت از بام

نجران .... ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ قطری حکام سعودی عرب پر حملے اور یمن کے قبائل کو اسلحہ فراہم کرنے کی سازش کرتے رہے ہیں۔ ثبوت مل گئے۔ الوطن اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ جنوب کے سرحدی شہروں میں قطری حکام 7سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ ایک طرف تو وہ سرحدوں کے قریب سکونت پذیر القاعدہ کے ارکان کو سرمایہ فراہم کررہے تھے۔ دوسری جانب دہشتگردوں کو جنوبی یمن میں موجود داعش تنظیم کے پاس جانے کی سہولت دے رہے تھے۔ تیسرے دہشتگردانہ حملوں کی فنڈنگ کررہے تھے۔ چوتھے حوثیوں کو صعدہ پر اپنا اثر و نفوذ پھیلانے کے مواقع فراہم کررہے تھے۔ پانچویں حوثی باغیوں کو جدید ترین عسکری آلات مہیا کرنے میں لگے ہوئے تھے۔ چھٹے یمن کے سرحدی قبائل کو عسکری تربیت اور قطری شہریت دے رہے تھے۔ ساتویں سعودی سرحدوں کے قریب واقع مکانات کو اسلحہ گوداموں میں تبدیل کرنے کیلئے درکاردولت پیش کررہے تھے۔

شیئر: