Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم غیرمعمولی رہنے کا امکان

بالائی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ مشرقی ریجن گردوغبار کی لپیٹ میں رہیں گے(فوٹو، ایکس)
قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے انتباہ دیا گیا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم غیرمعمولی رہے گا۔ بعض مقامات گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ کہیں بارش کا امکان ہے۔
سبق نیوم کے مطابق موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنیچر کو مشرقی ریجن کے بیشتر علاقے گرد وغبار اور تیز ہواوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گرد و غبار سے الاحساء ، بقیق، حفرالباطن ، الجبیل ، الخبر ، دمام ، قطیف اور راست تنورہ کے شہر اور قصبے متاثر ہوں گے گرد وغبار کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا۔
عسیر ریجن کا علاقہ بھی تیزہواوں کی زد میں رہے گا جبکہ النماص ، تنومہ اور بلقرن کے مقامات بھی گرد وغبار سے متاثر ہوں گے علاوہ ازیں المجاردہ ، بارق ، رجال المع ، محایل ، ابھا ، احد رفیدہ ، خمیس مشیط ، ظھران الجنوب اور سراۃ عبیدہ میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
قومی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ نجران ریجن کے علاقے بدر الجنوب ، ثار و حبونا ، خباش ، یدمہ اور نجران شہر میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے جو وقفے وقفے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔
مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف ، اضم ، بنی یزید ، میسان اور العرضیات میں بھی ہلکی بارش جبکہ المویہ ، الخرمہ ، تربہ ، رنیہ میں تیز ہواوں کے ساتھ گرد وغبار کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مدینہ منورہ ریجن کے علاقے العلا، العیص ، الرایس اور ینبع بھی سنیچر کے روز گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ تبوک ریجن میں بھی گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
 
 

شیئر: