Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں بارش و ژالہ باری ، ریاض میں گرد وغبار

مشرقی ریجن میں بھی گرد وغبار کا سلسلہ جاری رہے گا(فوٹوْ، ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کے بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مشرقی مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ گرد وغبار چھایا رہے گا۔
موسمیاتی رپورٹ کے مطابق عسیر اور جازان کے پہاڑی علاقوں کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
بارش کے ساتھ کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ بالائی مقامات پر تیز بارش کی وجہ سے حد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے اس صورت حال میں شاہراہوں پرسفر کرنے والے احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں۔
دوسری جانب سے ریاض ، قصیم ، مشرقی علاقے اور حدود الشمالیہ میں گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا جہاں تیز ہوا اور گرد و غبار چھائے رہنے کی توقع ہے جس کا سلسلہ ساحلی علاقے اللیث اور جازان تک پھیل سکتا ہے۔
بحرالاحمر میں ہوا کی رفتار میں بھی تیزی رہے گی جو شمال ، مغربی سمت میں چلیں گی جن کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو گی جبکہ موجیں ایک سے ڈیرھ میٹر تک بلند ہوں گی۔

شیئر: