Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج سب سے زیادہ گرمی کہاں، کن علاقوں میں بارش کا امکان ؟

السودہ کے پہاڑی سلسلہ میں درجہ حرارت سب سے کم ریکارڈ کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں سب سے زیادہ گرمی الاحساء کمشنری  ریکارڈ کی گئی ہے جہاں آج بروز منگل کو بھی پارہ 47 ڈگری تک رہے گا۔
سب سے کم درجہ حرارت 14  سینٹی گریڈ السودہ کے علاقے میں ریکارڈ کیاگیا۔ دمام اور حفرالباطن میں بھی موسم کافی گرم رہے گا جہاں پارہ 46 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
سبق نیوز کے مطابق موسمیاتی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جازان ریجن میں گرد وغبار کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تیز و غبار آلود ہوائیں جازان ، فرسان اور بیش کے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیں گی جس سے وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ریاض ریجن کے متعدد علاقوں کے علاوہ السلیل ، وادی الدواسر اورالافلاج میں گردو غبار کا سلسلہ رات 8 بجےتک جاری رہے گا جبکہ گرم ہواوں کی شدت میں شام کے بعد سے کمی ہونے کا امکان ہے۔

ریاض ریجن کے بعض علاقے شام تک گرم ہواوں کی لپیٹ میں رہیں گے(فوٹو، ایکس )

مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے الخرمہ ، المویہ ، تربہ ، رنیہ ، القنفذہ اور اللیث کے بعض مقامات پر گرد وغبار چھایا رہے گا جبکہ  اضم اور میسان کے علاوہ العرضیات کے علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے جس کا سلسلہ رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
عسیر ریجن کے بعض علاقے گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ بیشہ ، تثلیث ، طریب ، البرک او القحمہ میں ہلکی جبکہ کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

شیئر: