Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر کی انقرہ میں ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ مفادات کے امور کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی نے انقرہ میں ترکیہ کے نائب وزایر خارجہ نت یلماز سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ مفادات کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ترکی میں سعودی سفیر فہد ابو النصر بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے دورہ ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبالہ خیال کیا گیا۔

شیئر: