Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کن علاقوں میں تربوز کی پیداوار سب سے زیادہ

وزارت نے تربوز کی پیداوار کےلیے خصوصی پروگرام نافذ کر رکھا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے کہا ہے کہ مملکت نے تربوز کی پیداوار میں تقریباً خود کفالت حاصل کر لی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مملکت کے مختلف ریجننز میں 24 ہزار ہیکڑ سے زیادہ رقبے پر تربوز کی پیداوار 605 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ خود کفالت کی شرح 99 فیصد سے زیادہ ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن  تربوز کی پیداوار کے حوالے سے سرفہرست ہے یہاں تقریباً 442 ہزار ٹن سے زیادہ تربور کی فصل تیار ہوتی ہے۔ الشرقیہ ریجن میں 60 ہزار ٹن، الجوف میں 24 ہزار ٹن جبکہ الباحہ میں تربوز کی پیداوار 12 ہزار ٹن ہے۔
مدینہ منورہ ریجن میں تقریباً 9 ہزار ٹن، قصیم میں 6 ہزارٹن، تبوک میں 4 ہزار ٹن، حائل میں 3 ہزار ٹن، عسیر میں 1 ہزار 240  ٹن اور جازان میں ایک ہزار11 ٹن پیداوار ہے۔
یاد رہے کہ وزارت نے تربوز کی پیداوار میں سو فیصد خود کفالت کے لیے خصوصی پروگرام نافذ کر رکھا ہے جسے ’ریف‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
مملکت میں تربوز کی کاشت کی شروعات فروری کے آخر میں ہوتی ہے اور اس کے ایک سو دن بعد فصل تیار ہوتی ہے۔ 
سعودی عرب میں تربوز کے دو موسم ہیں۔ پہلا موسم ستمبر میں آتا ہے اور پھرفروری سے مارچ کے آخر تک اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
مملکت میں تربوز کی زیادہ تر کاشت ریاض، الجوف، حائل، مکہ مکرمہ، القصیم اور جازان میں ہوتی ہے۔ 

شیئر: