Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 ہلاک اور متعدد زخمی: مقامی پولیس

عمانی فورس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ (شٹرسٹاک)
پولیس حکام کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک مسجد کے قریب فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عرب نیوز کے مطابق پولیس حکام نے منگل کو ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ شواہد اکٹھے کرنے اور تفتیش کا عمل جاری رہے گا۔‘
عمانی فورس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
عمان میں پاکستان کے سفارت خانے ایکس پر پوسٹ کیا کہ سفیر عمران علی نے ہسپتال میں زیرعلاج کچھ زخمیوں کی عیادت کی۔ 
ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے عمان میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ ’وہ مقامی حکام کے ساتھ تعاون کریں اور اس علاقے سے گریز کریں جہاں فائرنگ ہوئی ہے۔‘
مسقط میں امریکی سفارت خانے نے فائرنگ کے بعد سکیورٹی الرٹ جاری کیا اور منگل کو تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیے ہیں۔
امریکی سفارتخانے نے ایکس پر لکھا کہ ’امریکی شہریوں کو چوکنا رہنا چاہیے، مقامی خبریں دیکھیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔‘

 

 

شیئر: