Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ٹیم کا غرور ٹوٹ گیا

 مدینہ منورہ ( یوسف بلوچ ) پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں فتح کے ساتھ مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے۔حافظ عبدالعزیز نے کہا کہ اتنی خوشی ہوئی ہے کہ جیسے عید سے پہلے عید ہو گئی ہو۔خواجہ صابر حسن نے کہا کہ ہم اس فتح پر رب تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،محمد جمیل نے اسے 1992ءکی فتح سے بڑی فتح قرار دیا۔کریم بخش شعیب نے کہا کہ اب دنیا کی ٹیموں کو پاکستان آنے سے نہیں گھبرانا چاہیئے۔الطاف احمد بھٹی نے کہا کہ انڈین ٹیم کو بہت غرور تھا ،آج انکا غرور ہمیشہ کیلئے ٹوٹ گیا ۔کمیونٹی کے دیگر لوگوں نے اس موقع پر قوم کو مبارک باد کا پیغام دیا۔ 

شیئر: