Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام ایئرپورٹ پر مصری طیارے میں آتشزدگی ، مسافر محفوظ رہے

طیارے میں آتشزدگی کا حادثہ ٹیک آف سے قبل پیش آیا تھا (فوٹو، اخبار24 )
دمام ایئرپورٹ پر مصر کی نیل ایئر کے طیارے میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ طیارے میں آگ ٹیک آف سے قبل لگی جس پر اسے فوری طورپر گراونڈ کردیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعرات کی صبح مصر کی النیل ایئرلائن کی فلائٹ نمبر این آئی اے 232 دمام سے قاھرہ کے لیے روانہ ہو رہی تھی کہ ٹیک آف سے قبل اس میں آگ لگ گئی جس پرگراونڈ کنٹرول کے فائر فائٹنگ یونٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اگ پر قابو پالیا۔
ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طیارے کے 189  مسافر اورعملے کے 8 ارکان مکمل طور پرمحفوظ ہیں جنہیں ایمرجنسی ایگزٹ کے ذریعے طیارے سے نکال لیا تھا۔
انتظامیہ کی جانب سے تمام مسافروں کو متبادل پرواز کے آنے تک ہوٹل میں قیام کرایا گیا۔
اس ضمن میں نیشنل ایوی ایشن سینٹر کی جانب سے واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ فنی خرابی کی وجہ کا سراغ لگایا جاسکے۔

شیئر: