Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کلچرل ونگ کے رہنما اور فنکار طاہر انجم پر پی ٹی آئی کی خاتون ورکر کا تشدد

طاہر انجم تھیٹر اداکار ہیں اور مزاحیہ کردار ادا کرتے ہیں اور اب مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں (فائل فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بدھ کے روز اسمبلی عمارت کے سامنے مسلم لیگ ن ونگ کے رہنما اور فنکار طاہر انجم پر اس وقت ایک خاتون نے حملہ کر دیا جب وہ اپنی گاڑی میں اس جگہ موجود تھے جہاں تحریک انصاف کے حامی احتجاج کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق طاہر انجم پر پنجاب اسمبلی کے باہر گاڑی میں تشدد کیا گیا۔ تحریک انصاف کی ورکرز ںے اداکار طاہر انجم کے کپڑے پھاڑ دیے۔
اس واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر پی ٹی آئی کارکنان حملہ آور ہیں۔
ایک خاتون نے اس واقعے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ بندہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ویڈیو بناتا ہے۔‘
تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت انیلا عرف نیلی پری کے نام سے ہوئی ہے۔ اس واقعے کے دوران طاہر انجم کو مقامی سکیورٹی گارڈز نے بمشکل بچایا۔
طاہر انجم تھیٹر اداکار ہیں اور مزاحیہ کردار ادا کرتے ہیں اور اب مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں۔
طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے۔ جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق نجی سکیورٹی گارڈز کی مداخلت سے طاہر انجم بمشکل نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کا موقف ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گرد کہا ہے اور یہ کہ وہ احتجاج کرنے والوں کی ویڈیوز بنا رہے تھے۔ تاہم پولیس نے ابھی اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

شیئر: