Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مملکت میں رواں برس ای مارکیٹنگ میں غیرمعمولی اضافہ

مدی کارڈ کے ذریعے 44 بلین ریال سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ مملکت میں بینکوں کے ’مدی کارڈ‘ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق رواں برس کی پہلی سہہ ماہی میں ڈیجیٹل ذرائع سے کی گئی ادائیگیاں 44.42 بلین ریال سے تجاوز کر گئی ۔ گزشتہ برس 2023 کی پہلی سہہ ماہی میں یہ تعدار 36.53 بلین ریال تھی۔
بینک ایے ٹی ایم ادائیگی سسٹم ’مدی‘ کے ذریعے ای کامرس کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو تقریبا سال گزشتہ سے 3.89 بلین ریال تھا۔
راوں برس کے آغاز میں ای کامرس کی فروخت میں 12.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جو 1.79 بلین ریال تھا ۔ مذکورہ ادائیگیاں ’مدی‘ کارڈز کے ذریعے کی گئیں جس میں کریڈٹ کارڈ کی ادائیگیاں شامل نہیں ہیں۔

شیئر: