سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کو اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ لبنان سے ’فوری طور پر‘ نکل جائیں کیونکہ حال ہی میں علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک بیان میں وزارت نے تمام سعودی شہریوں سے لبنان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کو دہرایا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں مملکت کا سفارت خانہ ملک کے جنوبی علاقے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔