Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرلاکے دورے میں مودی کو دہشتگردی کا خدشہ تھا

کوچی۔۔۔۔کیرلاکے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے عندیہ دیا ہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی کے کیرلا کے دورے کے دوران دہشتگردی کا خدشہ تھا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتا سکتے۔وزیر اعظم نے کوچی میٹروریل بجٹ کا اس روز افتتاح کیا تھا۔بعد میں کیرلا کے وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم کے دورے کے دوران سیکیورٹی خدشات کے بارے میں رپورٹیں ملی تھیں لیکن ہم نے اسے عوام کو نہیں بتایا تھا۔کیرلا کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایل پی جی ٹرمینل کے خلاف احتجاج کرنیوالوں پر جو لاٹھی چارج کیاتھا اس کا جواز بنتا تھا۔شہر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے ہائیکورٹ کے قریب مظاہرین کو ہٹانے کیلئے طاقت استعمال کی تھی۔ان لوگوں نے اس جگہ اچانک ہنگامہ کردیا جہاں سے وزیر اعظم کے کاروں کا قافلہ گزرنے والا تھا۔

شیئر: