Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحق ڈار سے ملائشیا اور الجزائرکے وزرائے خارجہ نے بھی ملاقات کی۔
پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بدھ کو جدہ میں اوآئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ باقری کانی سے ملاقات کی ہے۔
او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان کےمطابق ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں اسحق ڈار سے ملائشیا اور الجزائر کے وزرائے خارجہ نے بھی ملاقات کی۔
ملائشین وزیرخارجہ داتو اتاما حاجی محمد بن حاجی حسن سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیمی روابط، افرادی قوت کی استعداد کار میں اضافے اورعوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

شیئر: