Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس اولمپکس: دنیا ابو طالب نے کانسی کے تمغے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

تمغے کےلیے ان کا مقابلہ ایران کی کھلاڑی مبینہ نعمت زادہ سے ہوگا (فوٹو: سبق)
پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے ٹائیکوانڈو مقابلے میں سعودی عرب کی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب انڈر 49 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کے تمغے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دنیا ابو طالب نے کوالیفانگ میچ میں مارکش کی ایتھلیٹ امیمہ البوشتی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
کانسی کے تمغے کے لیے ان کا مقابلہ ایران کی کھلاڑی مبینہ نعمت زادہ سے ہو گا۔
اس سے قبل سعودی کھلاڑی کواٹر فائنل میں تھائی لینڈ کی پانیپک وانگپتا ناکت نے 0-2 سے شکست دی۔ پانیپک اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اسی کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب نے منگل کو وومنز ٹائیکوانڈو انڈر 49 کلوگرام ویٹ کلاس کے راؤنڈ آف 16 مقابلے میں دنیا ابو طالب نے اسرائیلی ایتھلیٹ اویشاگ سیمبرگ کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
دنیا ابو طالب مقابلے کا پہلا راؤنڈ 2-6 سے ہار گئی تھیں، دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے اویشاگ سیمبرگ  کو 5-4 اور 10-0 سے شکست دی جس کے بعد اسرائیلی خاتون ایتھلیٹ اشکبار ہوگئیں۔  
دنیا ابوطالب اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی سعودی عرب کی پہلی خاتون ہیں۔ انہوں نے پیرس میں منعقد اولمپکس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی پیش کی ہے۔
سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والی دنیا أبو طالب نے اولمپک کھلاڑیوں کے لیے ریاض میں منعقد کیمپ میں شرکت کی، پھر تیونس میں مشق کی اور اب وہ پیرس مقابلوں میں شریک ہیں۔
27 سالہ دنیا ابو طالب کی بچپن سے عالمی مقابلوں میں سعودی عرب کا روشن کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے ٹائیکوانڈو اس وقت سیکھی جب ان کی عمر آٹھ سال تھی۔
اس سے قبل ایشیا میں منعقد مقابلوں میں انہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ 2022 میں میکسیکو میں منعقد چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا۔

شیئر: