Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انفراسٹرکچر سمٹ ستمبر میں ریاض میں ہوگی

سمٹ اور نمائش 24 سے 26 ستمبر 2024 کو ہوگی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
‘سعودی انفراسٹرکچر سمٹ‘ اور سعودی انفراسٹرکچر نمائش‘ آئندہ ماہ  ریاض میں ہوگی۔
العربیہ  نیٹ کے مطابق سمٹ اور نمائش 24 سے 26 ستمبر 2024 کو سعودی دارالحکومت ریاض کے ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔
نمائش اور سمٹ ریاض کے میئر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن عیاف کی سرپرستی میں ہوگی جو ریاض میں انفراسٹرکچر پروجیکٹس سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں۔
ریاض میں انفراسٹرکچر پروجیکٹس سینٹر کے سی ای او انجینیئر فہد البداح نے کہا کہ سعودی انفراسٹرکچر سمٹ انفراسٹرکچر کے مستقبل کے لئے ایک پرعزم وژن تشکیل دیتی ہے  اور ایسے بنیادی اصول طے کرتا ہے۔ جو پائیدار شہری ترقی کے حصول کے لئے شہروں کی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ کارکردگی کی سطح کو بڑھاتے ہیں، ماحولیاتی استحکام  اور سعودی وژن 2030 کے مطابق معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: