Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں سعودی عرب کی شرکت پر تبادلہ خیال

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے کوالیفائرز کا آغاز 2026 میں متوقع ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر سپورٹس، سعودی اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے پیرس اولمپکس کے دوران لاس اینجلس اولمپکس 2028 اور پیرا لمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کیسی واسرمین سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقت میں دو طرفہ سپورٹس تعاون کو مضبوط بنانے اور آئندہ اولمپکس گیمز میں مملکت کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے کوالیفائرز کا آغاز 2026 میں متوقع ہے۔
پیرس اولمپکس 2024 میں سعودی ایتھلیٹس نے شو جمپنگ، تائیکوانڈو، ایتھلیٹکس اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

شیئر: