دوسروں کی نجی زندگی کی ویڈیو بنانے والا غیر ملکی گرفتار
’شکایت موصول ہونے پر مذکورہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے انڈونیشی تارک وطن کو گرفتار کیا ہے جس نے سائبر کرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے دوسروں کی نجی زندگی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’شکایت موصول ہونے پر مذکورہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہاہے کہ ’مذکورہ شخص سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ہے تاہم اس نے اجازت کے بغیر دوسروں کی ویڈیو بنا کر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے‘۔
پولیس نے کہاہے کہ ’مذکورہ شخص کا عمل سائبر کرائم میں شمار ہوتا ہے جسے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا‘۔