Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا بلند ترین شہر اور اونچی چوٹی کہاں ہے؟

 سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے سعودی عرب کے بلند ترین شہر اور بلند ترین چوٹیوں کے متعلق تحقیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’تحقیق میں السروات کے پہاڑی سلسلے پر توجہ دی گئی جبکہ دور دراز قریوں اور قصبوں کو شامل نہیں کیا گیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ابہا ملک کا سب سے بلند شہر ہے جبکہ یہ بات غلط ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حقیقت یہ ہے کہ سراۃ عبیدہ بلند ترین شہر ہے جو سطح سمندر سے 2360 میٹر اونچا ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر الحرجہ ہے جو سطح سمندر سے 2280 اور تیسرے نمبر پر النماص ہے جو سطح سمندر سے 2200 میٹر بلند ہے‘۔


’سراۃ عبیدہ بلند ترین شہر ہے جو سطح سمندر سے 2360 میٹر اونچا ہے‘ ( فوٹو: واس)

’جبکہ ابہا کا چوتھا نمبر ہے جو سطح سمندر سے 2150 میٹر بلند ہے‘۔
انہوں نے واضح کیا یہ ترتیب شہری آبادی سے متعلق ہے، پہاڑی چوٹیوں سے نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی  آباد بلندی السودہ ہے جو سطح سمندر سے 2760 میٹر بلند ہے‘۔
’دوسرے نمبر پرآباد بلندی بللحمر ہے جو 2460 میٹر سطح سمندر سے اونچی ہے جبکہ تیسری آباد بلندی بللسمر ہے جو سطح سمندر سے 2450 میٹر بلند ہے‘۔


’سعودی عرب کی  آباد بلندی السودہ ہے جو سطح سمندر سے 2760 میٹر بلند ہے‘ ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب بلند ترین پہاڑی چوٹی السودہ پہاڑ ہے جو سطح سمندر سے 3015 میٹر بلند ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر بلند ترین پہاڑی چوٹی فرواع ہے جو سطح سمندر سے 3004 میٹر بلند ہے‘۔

شیئر: